مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے اقدامات غیرقانونی ہیں: جمعیت الوفاق بحرین

رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اس پارٹی کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کے ردعمل میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی طرف سے جمعیت الوفاق پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

جمعیت الوفاق نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس سیاسی پارٹی کی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا آل خلیفہ حکومت کا فیصلہ جمعیت الوفاق اورعوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے میں اس کی شکست اور ناتوانی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ جمعیت الوفاق کے بیان میں مزید آیا ہے کہ جمعیت الوفاق عوام اور محروموں و مظلوموں کی پارٹی ہے اور ہمیشہ امن اور بات چیت کی حامی رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو بحرین کی ایک عدالت نے بحرین میں جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں کو معطل کئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں لیکن بحرین کی آل خلیفہ حکومت عوامی مطالبات کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کی مدد سے سختی سے کچل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button