Uncategorized

لاہور، عوامی تحریک کے دھرنے میں دیگر جماعتوں کی قائدین کی بھی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ پر دھرنے میں عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک تھے۔

زرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبارک موسوی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، مسلم لیگ ق کی جانب سے کامل علی آغا، منیر چودھری، تحریک انصاف کی جانب سے سلونی بخاری، اقلیتی رہنما جے سالک سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر مظلوم کی حامی ہے اور ہم یہاں دھرنے میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پولیس کو استعمال کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ خواتین اور دیگر کارکنوں کا خون بہایا اور 2 سال گزرنے کے باوجود انصاف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا یہ دھرنا فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جابر حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونیوالا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لہو نے حکومت کے ایوانوں کی بنیادیں بوسیدہ کر دی ہیں اور بہت جلد ان کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کو اقتدار کا ایسا چسکا لگا ہے کہ اس کے کے بچاؤ کیلئے یہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام ان حکمرانوں کو اب کہیں منہ چھپانے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اب انہیں جدہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button