Uncategorized

پیمرا نے حمزہ علی عباسی کی رمضان نشریات پر پابندی عائد کر دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حمزہ علی عباسی نجی ٹی وی کے پر رمضان ہمارا ایمان کے نام سے پروگرام کر رہے تھے۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ انھیں عوام کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام رمضان ہمارا ایمان کے میزبان حمزہ علی عباسی اور نجی ٹی وی کے پروگرام عشق رمضان کے میزبان شبیر ابو طالب اور شریک میزبان کوکب نوروانی اوکاڑوی کے خلاف 4 روز میں اس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ، کال سینٹر، ای میل ، فیس بک، ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور موبائل فون پر 1133 شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ پیمرا کے مطابق عوام کی جانب سے ان شکایات میں رمضان نشریات کی آڑ میں صرف ریٹنگ کے لیے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کیے جانے اور متنازع ، فرقہ وارانہ اور متشددانہ گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button