Uncategorized

امریکہ ہمارے حکمرانوں کو امداد کے نام پر ڈالر دیکر خرید لیتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبائی و مرکزی عہدیداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا کھیل ختم نہیں شروع ہوا ہے، امریکہ ہمارے حکمرانوں کو امداد کے نام پر ڈالر دیکر خرید لیتا ہے، امریکی امداد عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتی ہے، ماضی اور حال کے حکمران امریکہ سے 32 ارب ڈالر لیکر کھا چکے ہیں، امریکہ کی بھارت نوازی سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین اور روس کو مل کر نیا علاقائی بلاک بنانا چاہیئے، داعش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، داعش اور القاعدہ کا اسلام، جہاد اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، ان کی تخریبی کارروائیوں سے اسلام دشمنوں کو فائدہ اور اسلام بدنام ہو رہا ہے، امریکہ، یورپ اور عالمی طاقتیں اسلام دشمن پالیسیاں ختم کریں، وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں عوام پر 148 ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم مستقل وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دے رہے ہیں، پنجاب میں صحت اور تعلیم کے بجائے اورنج ٹرین کیلئے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں کیساتھ ناانصافیوں کی وجہ سے مسلم نوجوان انتہا پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہیں، پاکستان کو اس وقت متحرک خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، پاک افغان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ خوش آئند ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button