Uncategorized

لیہ، عدیل عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ شیخ برادری سے ملاقات، لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت سید عدیل عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ لانگ مارچ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع لیہ کے علاقہ کوٹ مراد چک نمر 284 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شیخ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی۔

زرائع کے مطابق سید عدیل عباس کے ہمراہ انکے وفد میں مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل مصور عباس خان، ڈاکٹر ناصر علی جعفری اور مولانا صابر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر عدیل عباس زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملت کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اور آنے والے مشکل حالات کو بھانپتے ہوئے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا، لیکن آج 37 روز گزر جانے کے باوجود ان کی ہمت و استقامت برقرار ہے، اب پوری پاکستانی ملت تشیع کا امتحان ہے کہ وہ اپنے لیڈر کی لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہے، انہوں نے کہ اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو انشاء اللہ عیدالفطر کے بعد ملک کے کونے کونے سے عوام لانگ مارچ میں شریک ہونگے، اور ثابت کردینگے کہ شیعان حیدر کرار (ع) نہ جھکنے والے ہیں، اور نہ ڈرنے والے، اور انشاء اللہ اسلام آباد سے کامیاب ہوکر لوٹیں گے۔ اس موقع پر شیخ برادری کے عمائدین نے علامہ راجہ ناصر عباس کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسمی تعاون اور لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی، اور آئندہ چند روز میں علاقہ عوام پر مشتمل اجتماع کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button