Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی گیارہ رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے پہلے مرحلے میں گیارہ رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا۔

زرائع کے مطابق نامزد صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری جامعہ مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے نامزد صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔ جنوبی پنجاب کی پہلی صوبائی کابینہ میں سلیم عباس صدیقی اور محمد اصغر تقی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، احسان اللہ خان بلوچ کو سیکرٹری سیاسیات، سید عدیل عباس زیدی کو سیکرٹری نشرواشاعت، سید محمد ثقلین کو سیکرٹری میڈیا سیل، سید جواد رضا جعفری کو سیکرٹری تنظیم سازی، سید فرخ مہدی کو سیکرٹری تربیت وتبلیغات، مولانا اسد عباس آہیر کو امام سجاد فائونڈیشن، طاہر عباس مگسی کو سیکرٹری فلاح وبہبود، انجینیئر سخاوت علی کو سیکرٹری تعلیم اور علی رضا خان کو سیکرٹری روابط کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، بہاولپور، مظفرگڑھ، علی پور، رحیم یارخان، میانیوالی، بھکراور خانیوال کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے نمائندگان موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button