Uncategorized

شیخ عیسٰی قاسم کیخلاف بحرینی حکومت کا جنونی فیصلہ استعماری سازش کی کڑی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )معروف بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق آئی ایس پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں اور استعمار نے ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ بالخصوص مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کیخلاف قیام کیا، عالم دین شیخ باقر النمر اور آیت اللہ زکزکی کو بھی حق پسندی کی بنیاد پر سزا دی گئی، جوکہ قابل مذمت ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظالمانہ فیصلہ کیخلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔

مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزدہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔ بحرینی عالم دین کے خلاف بدترین اور جنونی فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ مرکزی نائب صدرنے آل خلیفہ کے اقدام کو انسانیت دشمن اقدامات میں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بحرینی عالم کو اپنی حق گوئی کی وجہ سے اس ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button