Uncategorized

سالانہ اجتماعی اعتکاف بعنوان قرآن فہمی لاہور میں ہوگا، ادارہ التنزیل

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مرکزی دفتر لاہور میں جشن امام حسن (ع) کے موقع پر ادارہ سے مربوط افرد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے مسئول سید سجاد نقوی نے ادارہ کی سابقہ کارکردگی و آئندہ کے لائحہ عمل سمیت امام حسن (ع) کی سیرت مبارکہ پر گفتگو کی۔

زرائع کے مطابق مولانا سجاد نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو مصنوعی ازم کے فروغ سے اسلام کے حقیقی معارف سے دور کیا جارہا ہے۔ اس لئے نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کے مطابق تربیت کرنا وقت کا تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔ جبکہ شاعر و منقبت خوان سیرت مطہری نے منقبت خوانی بھی کی۔ مولانا سجاد نقوی نے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا کہ ادارہ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی اعتکاف بعنوان قرآن فہمی امسال بھی لاہور کے مقام سمن آباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں درجنوں نوجوان شریک ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ماہ جولائی سے گلگت، اسکردو، کراچی سمیت لاہور میں چوتھی سالانہ تربیتی، فکری اور تفریحی طفلان مسلم ورکشاپ منعقد ہوگی۔

ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ نشست کے اختتام پر طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے ویڈیو رپورٹ دکھائی گئی اور مزید بہتری کے لئے شرکا کی آرا بھی لی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button