بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدام کےخلاف عوام کا احتجاج
بحرین کے عوام نے اپنے ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ان کےگھر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہے-
موصولہ خبروں کے مطابق بحرینی عوام نے منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کےگھرکے باہر دھرنا دے کر آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اپنے شدید غم وغصے کا اظہا رکیا ہے- اس سے پہلے پیر اور منگل کی درمیانی رات اور پیر کے دن بھی بحرین کے مختلف شہروں میں بحرینی عوام نے مظاہرے کرکے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کی – شیخ عیسی قاسم کےگھرکے باہر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام انتہائی ظالمانہ ہے اور بحرین کے عوام اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے- بحرین کے بزرگ عالم دین کی شان میں آل خلیفہ حکومت کے اس گستاخانہ اقدام کی اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے- دنیا کے مختلف ملکوں کی اہم شخصیات اور تنظیموں نے بھی بحرینی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج کی بابت بحرینی حکومت کو خبردار کیاہے –