Uncategorized

کراچی: عشق اہلیبتؑ کے جرم میں اہلسنت جوان محمود کو تکفیری دہشتگردوں نے شہید کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز کراچی کے علاقے انچولی کے قریب کالعدم تکفیری ملک دشمن دہشتگردوں نے محبت اہلیبت علیہ سلام رکھنے، جلوسِ عزاداری امام حسینؑ  میں دلچسپی سے شرکت کرنے اور بیوی بچوں کا مکتب اہلیبتؑ سے تعلق ہونے کے جرم میں ایک اہلسنت جوان محموداظہر کو گولیا ں مار کر شہید کردیا ، تفصیلات کے مطابق محمود اظہر تروایح پڑھ کر واپسی جارہے تھے گھات لگائے دہشتگردوں نے سر میں گو لی مار کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں کالعدم اہلسنت والجماعت سابقہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں ے انہیں دھکمیاں بھی دے رہے تھے ، محمود اظہر کا تعلق مسلک اہلسنت سے تھا جبکہ انکی زوجہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی تھیں ، محمود خود بھی محرم عزاداری کے پروگرامز میں باقاعدیگی سے شرکت کرتے رہتے تھےاور اہلیبت علیہ سلام سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اسی جرم میں دشمن اہلیبت ؑ گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے انہیں اپنی بربریت کا نشانہ بنا ڈالا، تاہم پولیس نے پہلے اس واقعہ کو ڈکیٹی کا رنگ دینے کی کوشیش کی لیکن حقائق سامنے آنے کے بعد قاتل بھی آشکار ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button