Uncategorized

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف منقبت خواں اور قوال امجد فرید صابری شھید

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں تکفیری دہشتگردوں کے کار پر فائرنگ سے معروف عالمی منقبت خواں، قوال، نعت خواں امجد فرید صابری شھید ہوگئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر انڈر پاس پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے معروف منقبت خواں،نعت خوان،قوال امجد فرید صابری شھید ہوگئے۔زرائع کے مطابق ملک کے معروف نعت خواں،منقبت خواں،قوال امجد فرید صابری اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک نجی ٹی وی چینل پر سحر و افطار کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ لیاقت آباد 10 نمبر میں واقع انڈر بائی پاس پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے تکفیری دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے امجد فرید صابری اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔موقع پر موجود عوام نے امجد فرید صابری اور ان کے ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لئے عباسی شھید اسپتال منتقل کیا ۔

اسپتال زرائع کے مطابق امجد فرید صابری جسم کے اوپری حصے میں گولیا لگنے سے موقع پر ہی شھید ہوگئے جبکہ انکے ڈرائیور کی حالت شدید نازک ہے اور انکے ڈرائیور کے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button