Uncategorized

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کا امجد صابری کے بعد فرحان علی وارث پر حملہ، فرحان محفوظ رہے

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )لیاقت آباد کے علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے معروف منقبت خواں اور قوال امجد صابری کے ساتھ ٹی وی پروگرام کرنے والے معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر بھی مبینہ حملے کی کوشش کی گئی۔

زرائع کے مطابق معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کو تین ہٹی کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔فرحان علی وارث اور امجد صابری اکثر ٹی وی پروگرامز میں ساتھ شرکت کرتے تھے۔تکفیری دہشتگردووں کے حملے کے جواب میں فرحان علی وارث کے گارڈ نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد حسبِ روایت تکفیری دہشتگرد اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئےفرار ہوگئے۔فرحان علی وارث نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاشقِ اہلبیتؑ اور زاکرِ اہلبیتؑ معروف منقبت خوان،نعت خوان اور قوال امجد صابری کے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے کے بعد جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے چیئرمین ظفر عباس نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’آپ کے پاس گارڈ ہے۔‘فرحان علی وارث نے کہا کہ انہوں نے ظفر عباس کو جواب دیا کہ مجھے نہ گارڈ کی ضرورت ہے نہ میری کسی سے کوئی دشمنی ہے، جس پر ظفر عباس نے اپنا سرکاری گارڈ احتیاط کے طور پر میرے پاس بھیج دیا۔

فرحان علی وارث کا کہنا تھا کہ ’رات کے اوقات میں جب میری گاڑی گارڈ کو چھوڑنے جارہی تھی تو تین ہٹی پر تکفیری دہشتگردوں نے گاڑی کو ایسے گھیرا جیسے انہیں پتہ تھا کہ میں گاڑی میں موجود ہوں، تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےفائرنگ کرنے سے پہلے ہی ہمارے گارڈ نے پہلے ان پر فائر کردیا، جس کے باعث تکفیری دہشتگرد اپنے آبائو اجداد کی پیوی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، جبکہ گاڑی میں موجود تمام افراد بھی محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد کے علاقے میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے حملے میں معروف منقبت خوان، نعت خواں اور قوال امجد صابری شھید ہوگئے تھے جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری شدید زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے، کہ اسی دوران لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوںنے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے جبکہ تکفیری دہشتگرد فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button