امجد صابری کی شھادت میں شہر میں سرگرم تکفیری دہشتگردگروہ ملوث ہیں، آئی ایس او کراچی
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید علی زیدی نے عالمی شہرت یافتہ معروف قوال و ثناء خوانِ اہل بیت امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں المناک شھادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید علی زیدی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ میں شہر میں سرگرم ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ ملوث ہیں۔سید علی زیدی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کراچی میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے، اس طرز کے واقعات سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ سیکورٹی ادارے، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔
سید علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک میں افراتفرای و بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں۔ حکومت و سیکورٹی ادارے، ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمتِ عملی کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کو تکفیریت سے پاک کریں۔