Uncategorized

فیصل آباد، سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سعودی نمک خوار کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے بھتہ مانگنے والے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

زرائع کے مطابق فیصل آباد کے شہریوں کو ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے بھتہ دینے کے حوالے سے مسلسل دھمکیاں موصول ہونے پر تھانہ کوتوالی پولیس نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف بھتہ خوری اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے ریجنل جنرل منیجر پی ٹی سی ایل ابرار احمد چوہدری کو بھتہ نہ دینے پر گھر کو بم سے اڑانے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ ابرار چوہدری کے مطابق چند روز قبل تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےبھعجے جانے والے خط میںبندوق کی گولی کے ساتھ 15 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے میرے اکلوتے بیٹے فہد کو اغوا کرنے اور میرے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تھانہ کوتوالی پولیس کے مطابق ریجنل جنرل منیجر پی ٹی سی ایل ابرار احمد چوہدری کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر ملک دشمن ، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوںکے خلاف بھتہ خوری اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button