Uncategorized

امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والےامجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کودو روز گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

زرائع کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے لیات آباد میں گزشتہ دو روز قبل دن دہاڑے ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے امجد صابری کا گھرسے تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی حملہ کردیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فرانزک لیبارٹری سے تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس وجہ سے امجد صابری شھید کیس کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں مخبری کا جال بھی بچھا دیا ہے، جب کہ ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب سے تدفین کے بعدسے معلومات لی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ رینجرزحکام نے امجد صابری کے گھرکے باہرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button