Uncategorized

امام حسنؑ کی صلح نے امت کو تقسیم ہونے سے بچا لیا، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )جامعتہ امام حسن مجتبیٰ گجرات میں جشن ولادت سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ دوسرے تاجدار امامت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت و کردار میں پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا عکس نظر آتا ہے، جنہوں نے امت کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے صلح کرلی اور اس کے اثرات صلح حدیبیہ کی طرح شاندار رہے اور امام وقت کی سیاست الٰہیہ کا مظہر تھی، اس سے امت اسلامی کو تقویت نصیب ہوئی۔

زرائع کے مطابق علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ بعداز شہادت امام علی علیہ السلام، امام حسن علیہ السلام کی صلح تاریخی واقعہ ہے، جس نے امت مسلمہ کے اتحاد کو پار ہ پارہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور صلح کے بعد کے اثرات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ صلح حدیبیہ کی طرح خوشگوار اثرات مرتب ہوئے، نفرتوں کی فضا میں تبدیلی آئی اور امام حسن نے عملی طور پر بتا دیا کہ سیاست الٰہیہ کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، ہمیں صلح کیساتھ معاملات زندگی حل کرنے چاہیں، امام حسن نے اپنی شرائط کیساتھ صلح کی جوکہ نتائج کے اعتبار سے روشن فتح ثابت ہوئی کیونکہ قرآن و سنت کی پاسداری، محبان اہلبیت کی جان و مال کے تحفظ اور ولی عہد مقرر نہ کرنے کی شرائط طے کروائی گئیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں سیرت امام حسنؑ پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ اسلام کو مضبوط کیا جاسکے اور باہمی اختلافات پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے، اتحاد کی قوت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button