Uncategorized

یوم علیؑ سے قبل دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جے یو پی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عاشق رسول و اہلبیت مشہور قوال امجد صابری کی شہادت سکیورٹی اداروں اور حکومت کیلئے باعث ندامت ہے، ایسا شخص جس نے کسی کی دل آزاری نہیں کی، ہمیشہ عشق مصطفی سے دلوں کو منور کیا، کسی سے سیاسی جھگڑا نہیں، اس کو دن دہاڑے قتل کر دینا یقیناً سازش ہے، حقائق قوم کے سامنے پیش کئے جائیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ بے ضرر لوگ بھی تکفیری دہشتگردوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔جو حکومت امن و امان قائم نہ کر سکے، اس کا برقرار رہنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کے بعد ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں امجد صابری کی المناک شھادت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ نوحہ خوان فرحان علی پر بھی حملہ ہوا ہے، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے اہم رہنما کا اغوا بتا رہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کا کسی کو خیال نہیں۔

پیر معصوم نقوی کا مزید کہنا تھاکہ امجد صابری کی رمضان المبارک میں شہادت اس کی قربانی کی قبولیت کی دلیل ہے کہ وہ حقیقی عاشق رسول و اہلبیت تھے جبکہ تکفیری دہشتگردوں کا مستقل ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کا قتل حکمرانوں پر قرض ہے، جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔ پیر معصوم نقوی نے مطالبہ کیا کہ صوفی صفت لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، آنیوالے دنوں میں یوم شہادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑکے بعد باقی اہم افراد کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button