Uncategorized

جنوبی پنجاب تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، یوم علیؑ کے موقع پر سیکیورٹی دی جائے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملک بھر میں جاری آپریشن ضرب عضب سے بچ نکلنے والے تکفیری دہشت گرد جنوبی پنجاب کا رُخ کر چکے ہیں، پنجاب حکومت یوم علیؑ کے موقع پر جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، لیہ اور ملتان تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں خفیہ اداروں کی رپورٹس کے باوجود بھی اہم شیعہ شخصیات کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ حیران کن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں یوم علی کے موقع پر چھوٹے بڑے تین سو کے قریب جلوس ہائے عزاء اور مجالس عزاء کی محافل ہوں گی، حکومت عزاداروں، جلوس ہائے عزاء اور مجالس کو سیکیورٹی مہیا کرنے کی بجائے مومنین کو تنگ کر رہی ہے، جنوبی پنجاب میں عزاداروں کے خلاف سو سے زائد بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کر رہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

علامہ اقتدار نقوی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہمارے عمائدین کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، اصغر تقی، سیدفرخ مہدی، جواد رضا جعفری، سخاوت علی اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button