Uncategorized

سندھ حکومت یوم امام علیؑ اور یوم القدس کے اجتماعات پر سیکورٹی کے بھرپوانتظامات کرے، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )حکومت یوم شہادت امام علیؑا ور یوم القدس کے روز فول پروف سیکورٹی انتظامات کرے، ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے امن و امان کی صورتحال کو مفلوج کر رکھا ہے، حکومتی نااہلی اور دہشت گردوں کی کاروائیوں نے اس مادر وطن کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ احسان دانش، مولانا صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر نے پردیسی ہائٹس کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مبشر حسن کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں پاکستان کو شناخت دینے والے شخص کو حُب رسول ﷺ و آل رسول ﷺ کی سزا موت کی شکل میں دی گئی، چیف جسٹس کے بیٹے کا اغوا اور کسی بھی پیش رفت میں تاحال ناکامی تحقیقاتی اداروں کی شرمناک کارکردگی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ علامہ مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے اس ملک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے، آئے دن بے گناہ مظلوم شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے، حکومت اور قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، کراچی جیسے پررونق شہر کو تکفیری دہشت گردوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)،لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری دہشت گرد گروہ آزادانہ طور پر اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو حکومت اپنے مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہےہے۔ حاکمیت کے شوقین حکمران عوامی مشکلات سے انجان بنے بیٹھے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کاروائی کی جاتی تو آج وطن عزیز میں کافی حد تک امن قائم ہو جاتا، یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی مسلح کاروائیوں کی پیچھے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کا ہاتھ ہے جب تک یہ ہاتھ نہیں کاٹے جاتے تب تک بے گناہ لا شیں گرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کراچی میں جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادہ اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، تکفیری دہشت گرد عناصر نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی کاروائیوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں، ایسی دہشتگردی، لاقانونیت اور حکمرانوں سمیت سیکورٹی ادروں کی بے حسی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے گزشتہ 43 دن سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اور احتجاجی کیمپ کی طرف حکومت کی کسی مقتدر شخصیت کا رُخ نہ کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں صرف تکفیری دہشت گردوں کے مطالبات تسلیم کیے جاتے ہیں، حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اس ملک میں قانون شکن ہونا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوںکی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرے اور ایسے تکفیری مدارس کے خلاف بھر پور کاروائی کرے جہاں تکفیر کا درس اور وطن عزیز کے خلاف نفرت کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں ہونی والی مجالس اور جلوسوں ،احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرے، کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار متعلقہ حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی، تمام جلوسوں کے روٹس کی بھرپور نگرانی کی جائے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں اور جلوس پر جانے والے مومنین کے لیے سیکورٹی کے نام پر مشکلات یا رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button