امجد صابری کا قتل حکومت کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سنگین سازش ہے، سمیرا ملک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی شدت پسند کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے جوہر آباد میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان،نعت خواں، قوال امجد صابری کا قتل دراصل حکومت کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سنگین سازش ہے۔
واضح رہے کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹٰ ٹٰ پی) کے دہشتگردوںنے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ کرکے عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں، قوال امجد صابری قوال امجد صابری کو شھید کردیا تھا۔