Uncategorized

لیہ، مولوی عبدالغفور کیجانب سے اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام کا دھرنا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ضلع لیہ میں نام نہاد مولوی کی جانب سے اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے لیہ، بھکر روڈ کو بلاک کر دیا۔

زرائع کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ دربار راجن شاہ کے قریب منعقدہ ایک قل خوانی میں تقریر کرتے ہوئے نام نہاد مولوی عبدالغفور نے اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کی، جس پر وہاں موجود افراد نے احتجاج شروع کر دیا، جس کے بعد علاقہ کے دیگر عوام بھی اکٹھے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے لیہ اور بھکر کو ملانے والی مین شاہراہ کو بلاک کر دیا اور دھرنا دیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کے صدر سید نیئر عباس شاہ نے خطاب کیا اور مولوی عبدالغفور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button