Uncategorized

ملک بھر میں یوم علیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ملک بھر میں یوم شہادت امام علیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جب کہ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

زرائع کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ کراچی میں مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں ہوئی، جس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوا۔ یوم علیؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حیدر آباد میں مرکزی جلوس کربلا دادن شاہ سے نکالا گیا جو قدم گاہ مولا علیؑ پہنچ کر ختم ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماتمی جلوس نکالے گئے جو اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یوم علیؑ کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم علیؑ کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button