Uncategorized

یوم شہادت حضرت امام علیؑ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملتان میں سکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) یوم شہادت حضرت علیؑ پورے ملک میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ملتان میں بھی آٹھ جلوس برآمد ہوئے، مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے انجمن ینگ مین رضویہ مشن کے زیراہتمام اخلاق حیدر صدیقی کی قیادت میں ایک بجے دن برآمد ہوا، جو محلہ قاضی جلال، صرافہ بازار، حسین آگاہی، سرکلر روڈ، لوہاری گیٹ، گھنٹہ گھر، گلی امام دین سے امام بارگاہ حضرت پیر لعل شاہ رات دس بجے اختتام پذیر ہوا۔ زنجیر زنی لوہاری گیٹ پر کی گئی۔

اس کے علاوہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والہ ملتان کینٹ سات بجے صبح جلوس برآمد ہوا اور اختتام ایک بجے امام بارگاہ لعل کرتی ملتان کینٹ براستہ عزیز ہوٹل، باہمن جی چوک، صدر بازار، لعل کرتی ہوا۔ اس کے علاوہ دربار حضرت شاہ شمس، دربار بابا تلوار شاہ اور شیعہ میانی سے بھی جلوس برآمد ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button