Uncategorized
واہ کینٹ، داعش کی وال چاکنگ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تھانہ واہ کینٹ کی حدود لالہ رخ میں شہری کے مکان کی دیوار پر سعودی نمک خوار عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی وال چاکنگ پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے، پوچھ گچھ کے بعد وال چاکنگ صاف کرا دی۔
زرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے لالہ رخ کے رہائشی سرفراز نامی شخص کے مکان کی بالائی دیوار پر کسی نے روشنائی سے داعش تحریر کیا ہوا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ تحریر صاف کرا دی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واہ کینٹ جیسے حساس علاقہ میں اس قبل بھی سعودی نمک خوار عالمی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی موجودگی کی اطلاعات گردش کر چکی ہیں، آئے روز ایسے واقعات کا پیش آنا ریاستی اداروں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں، تاہم تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری علاقہ ہذا میں عمل میں نہیں لائی گئی۔