Uncategorized

شہید امجد صابری کو کراچی کے آرٹسٹ کا خراج عقیدت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 5 کے ایک رہائشی نوجوان نے مرحوم قوال امجد صابری کو نہایت خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرٹسٹ اور جانے مانے پینٹر ایس ایم رضا اور سماجی کارکن عاقب فیض نے صرف ایک بہترین خیال اور چند خوبصورت رنگوں کے ساتھ شہید امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ارادہ کیا۔

رضا کے مطابق ’عاقب کورنگی میں دیوار مہربانی پراجیکٹ کے ساتھ کام کرتا ہے اور وہ میرے پاس یہ خیال لے کر آیا کہ کیوں نہ دیوار پر امجد صابری کی پینٹنگ بنائی جائے، وہ اسے بنا نہیں سکتا تھا، لیکن میرے بارے میں جانتا ہے اور اس نے میرے کچھ پراجیکٹس بھی دیکھے ہوئے ہیں، ہم نے ایک ساتھ مل کر یہ پینٹنگ کی۔ رضا نے مزید بتایا کہ یہ نے یہ تصویر 3 گھنٹوں میں مکمل کی، میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب بنائی گئی اس پینٹنگ میں امجد صابری کو قوالی پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رضا کا ماننا ہے کہ صابری کے بہت سے پرستار آنے والے سالوں میں انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے اور یہ پینٹنگ ان کی یادوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے گی۔ رضا کا مزید کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ دیکھنے والوں پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے اور یہ اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقہ ہے، اس سے ایک عام آدمی کی سوچ بھی بدلی جاسکتی ہے۔ رضا شہر کی متعدد دیواروں کو پینٹ کرتے رہتے ہیں،وہ ابھی یہ نہیں جانتے کہ وہ مزید دیواروں پر امجد صابری کی تصویر پینٹ کریں گے یا نہیں لیکن وہ اگلے اتوار عبدالستار ایدھی کی پینٹنگ بنانے کا ارادہ کررہے ہیں۔

 

فوٹو بشکریہ — ایس ایم رضا

 

فوٹو بشکریہ — ایس ایم رضا

 

فوٹو بشکریہ — ایس ایم رضا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button