Uncategorized

جامعہ حقانیہ کو فنڈنگ کیخلاف سنی تحریک کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی تحریک لاہور ڈویژن کے زہراہتمام کے پی کے کی حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو 30 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر سنی تحریک لاہور ڈویژن کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو تیس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ عمران خان کو یہ وضاحت پیش کرنا ہو گی کہ وہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیساتھ ہیں یا پھر محب وطن پاکستانیوں کیساتھ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا کیوںکہ تحریک انصاف اور عمران خان آپریشن ضرب غضب اور قومی ایکشن پلان کیخلاف سازش کر رہے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button