Uncategorized

مسلم ممالک کو یکجا ہوکر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنا ہونگے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قبلہ اول کو صیہونی چنگل سے آزاد کروایا جائے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے تمام حقوق کو تسلیم کریں۔

زرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں اور دوسری اقوام کو اس طرف توجہ دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا کیونکہ اب مظالم کی حد ہوچکی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس سلسلے میں سنجیدگی سے کوشش کرتے ہوئے نظر نہیں آتے، مسلم ممالک کو یکجا ہوکر اس سلسلے میں ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے فلسطین میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں سے کہا کہ وہ خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو مسلم دنیا ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button