Uncategorized

بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی کسی ایک فرد یا ملک کی نہیں بلکہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، مسلم ممالک کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں مشترکہ سوچ اور فکر کو اپنائیں کیونکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے اسرائیلی مظالم برداشت کررہے ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ بیت المقدس کی آزادی کی بات آگے بڑھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button