Uncategorized

ملتان، ایس یو سی، جے ایس او اور وفاق علماء شیعہ کے زیراہتمام القدس ریلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور وفاق علماء شیعہ پاکستان کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر ملتان میں چوک نواں شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

زرائع کے مطابق ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید علی رضا نقوی اور ڈویژنل صدر سید مجاہد عباس گردیزی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اورپلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما سید علی قاسم اور ذیشان حیدر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے کے لیے یوم القدس مناناہر مسلمان کا فریضہ ہے، اگر دنیا بھر کے مسلمان اپنے فریضے کو انجام دیں تو بیت المقدس آزاد ہوسکتا ہے۔ رہنمائوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button