Uncategorized

جوہر آباد میں یوم القدس کی مناسبت سے آئی ایس او سمیت شیعہ تنظیموں کی مشترکہ ریلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر کی طرح یوم القدس کے موقع پر جوہرآباد میں بھی مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرھنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد حسینیہ سے نکالی گئی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد تقی نقوی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جہاد جا ری رہے گا۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں مختلف شیعہ تنظیموں کے عہدیدارون و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المرتضیٰ کے خطیب مولانا زوار حسین جوادی نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button