یوم القدس، لاڑکانہ میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئیں جس میں جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔
زرائع کے مطابق ریلی کی قیادت مولانا محمد علی شر، مشتاق حسین مشہدی، کاشف سعید شیخ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے قبلہ اول اور انبیا کی عبادت گاہ بیت المقدس پر ناجائز قبضے اور بے گناہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم کی جتنے مذمت کی جائے کم ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ سید روح اللہ خمینی کے فرمان پر لبیک کرتے ہوئے تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر یوم القدس کے دن یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہر مظلوم کے حامی ہیں، بیت المقدس پر صیہونیت کی ناپاک وجود کو ختم کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو اکھٹا ہونا پڑے گا کیونکہ یہ مسئلہ کسی مخصوص فرقے کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔