بونیر ،سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں تکفیری دہشتگرد کمانڈر گرفتار، اسلحہ برآمد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہئے دہشتگردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق ڈی پی او بونیر خالد محمود ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)فضل اللہ گروپ کے اہم کمانڈر نور محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ خود کش جیکٹیں، دیسی ساختہ بم، وائرلیس سیٹ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد کمانڈر نور محمدسوات کے علاقے چار باغ کا رہائشی ہے اور یہ دہشت گردی کے 18 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار تکفیری دہشت گرد نے سوات اور بونیر میں پولیس اہلکاروں سمیت امن کمیٹی کے اراکین کو ہدف بناکر قتل کیا جبکہ 2007 میں دہشت گردی کی بیشتر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار تکفیری دہشت گرد کمانڈر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ دہشتگرد کمانڈر کے دیگر تکفیری دہشتگرد ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔