راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر ہری پور کے مقام پر تکفیریوں کا پتھراو، مسافر پریشان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )راولپنڈی سے گلگت جانے والی نجی کمپنی نیٹکو کی بس پر نامعلوم افراد نے ہری پور کے مقام پر اچانک پتھراو کر دیا جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
زرائع کے مطابق مغرب کے بعد جیسے ہی نیٹکو کی گاڑی ہری پور کے مقام پر پہنچی تو کچھ تکفیری شرپسندوں نے اچانک ہی بس پر پتھراو کر دیا جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہری پور میں ہی تکفیری دہشتگردوں نے معروف شیعہ رہنما و ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال ہری پور نیئر عباس جعفری قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ نیئر عباس جعفری کا شمار ضلع ہری پور کے سرگرم رہنماوں میں ہوتا ہے، ان کی اہلیہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل ہیں۔
ہری پور میں دو دنوں میں دو مختلف واقعات نے کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے یا پھر انتظامیہ ان کے آگے بےبس ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوںکی سرگرمیوں پر پہلے ہی بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور اسے نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔