قومی اسمبلی میں موجود نون لیگی دہشتگرد جو کہ سنگین جرائم و دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا
لاہور(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیاسی مجبوری کہیں یا کلعد م تنظیم کا خوف نون لیگی قیادت نے کلعدم تنظیم کے دہشتگرد کو رکن کو قومی اسمبلی بنا لیا جس پر دہشتگرد کے سنگین الزامات ہے، نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے حلقہ 107 سے منتخب ہونے والا ن لیگ کے ایم این اے عابد رضا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ 1988 میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھ افراد کے قتل میں ملوث ہونے پر سزاء سنائی گئی ، بعد ازاں فریقین کو ڈرا دھمکانے اور زبردستی راضی نامہ لینے کے بعد رہا ہوگیا، بدنام زمانہ دہشتگرد عابد رضا سابق صد ر پرویز مشرف پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ سمیت کئی دہشتگردانہ واقعات میں سزا سنانے کے باوجود رہا ہوگیاکلعدم تنظیموں اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پنجاب حکومت کیجانب سے اسکا نام فور شیڈیول میں بھی شامل کیا گیا،
اس داغ دار ماضی کے باوجود 2013 کے عام انتخابات میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی سفارش پر کلعدم جماعتوں کی سیاست سرپرست نون لیگی قیادت نے عابد رضا نامی دہشتگرد کو الیکشن کا ٹکٹ دیا،6 اپریل 2013 کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کلعدم تنظیموں سے مراسم اور دہشتگردانہ واقعات میں ملوث نے پر کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے تھے جبکہ اس کے برعکس لاہور ہائی کورٹ کے ایکشن ٹربیونل نے 18اپریل 2013 کواس بدنام زمانہ دہشتگرد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جسکی اصل وجہ سیاسی اثرورسوک تھے، 2013 میں عابد راضا کو سابق صد ر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ میں ملوث دہشتگردوں کی معاونت پر گرفتار بھی گیا تھا جبکہ اس نے القاعدہ کے دہشتگرد وں کو حملہ کی ملوث دہشتگرد کو تربیت دینے میں زمین بھی فراہم کی تھی،