Uncategorized

عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے،آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سندھ پولیس نے عید الفطر کے حوالے سے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت تمام انٹیلی جینس ایجینسیز مربوط نظام کے تحت کام کریں گی آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور انٹیلی جینس ایجینسیوں سے مربوط روابط کے تحت تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہ اجتماعات کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی اس کے علاوہ آغا خانی ، بوہری اور اسماعیلی سمیت قادیانیوں کی عبادت گا ہوں پر بھی تھانوں کی سطح پر ناصرف فول پروف سیکیورٹی اکو ممکن بنایا جائے گا اور تھا نے کی سطح پران مقامات کو کنٹی جینسی پلان میں شامل کیا جائے گا آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،عید بچت بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں عید الفطر کے موقع پر مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کے تحت تمام ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خصوصی احکامات کے پیش نظر موبائل گشت ، موٹر سائیکل گشت کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ پیٹرولنگ روٹس میں نماز عید کے اجتماعات / مساجد / امام بارگاہں وں کو موْثر طور پر کور کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تھانوں کی سطح پر سرویلینس ٹیموں کی تشکیل او شاپنگ سینٹرز، پرہجوم پبلک مقامات ، کار موٹر سائیکل پارکنگ سمیت نماز عید کے کھلے مقامات کے اندرونی اور اطراف کے حصوں میں تعیناتیوں کو مرتب کردہ منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ تیار کیئے جانیوالے عیدالفطر سیکیورٹی پلان میں تمام ضلعی ایس ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں معززین علاقہ و معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کے تعاون سے قابل اعتراض یا دل آزار وال چاکنگ ،پوسٹرز ، پمفلٹس و لٹریچرز کی تقسیم کی روک تھام کو ناصرف یقینی بنائیں گے بلکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروئی کو بھی ممکن بنائیں گے۔ 

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے واضح ہدایت دی ہیں کہ صوبے میں قیام امن اقدامات کی موْثر طور پر مانیٹرنگ کے لیئے پولیس رینج کی سطح پر مرکزی کنٹرول رومز کے قیام کو سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا جائے۔ مرکزی کنٹرول روم پولیس کے دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے عیدالفطر کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا ریکارڈ ترتیب دینگے اور وقتاً فوقتاًجاری ضروری احکامات کے تحت سیکیورٹی کو مذید سخت اور غیر معمولی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button