Uncategorized

مٹھی بھر شدت پسند پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں، علامہ حسن ہمدانی

شیعہ نیوز ( ہاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مٹھی بھر شدت پسند ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔ عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پریس کلب لاہور پر جاری گزشتہ 52 روز سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام حسن ہمدانی‘‘نے کہا کہ ہری پوری میں تکفیری دہشتگردوں کے نیئر حسین جعفری پر قاتلانہ حملے سے ثابت ہوا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو فراہم کیے جانیوالے مالی سپورٹ کا رزلٹ آنا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن پسند اور محب وطن لوگوں کے قتل عام کوروکنے میں نیا پاکستان کے دعویدار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے کیونکہ ملک میں مخصوص سوچ اور فکر کے مٹھی بھر لوگ شدت پسندی، فرقہ واریت اور قتل و غارت کو فروغ دے رہے ہیں اور حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس انتہا پسند سوچ کے حامل دہشتگردوں کو بری طرح سے شکست کا سامنا ہے اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کیلئے ان دہشتگردوں کے سرپرست غیر ملکی آقا اور اس کے تکفیری کارندے سرگرم ہیں جو دراصل پاکستان کی ترقی و استحکام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

حجت الاسلام حسن ہمدانی نے مزید کہا کہ ہم انہی پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف سڑکوں پر موجود ہیں اور انشااللہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے، جناح اور اقبال کے پاکستان کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button