Uncategorized

رینجرز کی ناک کے نیچے کالعدم عسکری تنظیمیں کس طرح آزادی کے ساتھ زکوٰۃ فطرہ جمع کر رہی ہیں، ایم کیو ایم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےکہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم عسکری تنظیموں نے اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں، ان کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، شہر کے بازاروں اور مساجد کے باہر کھلے عام زکوٰۃ فطرہ اور چندہ جمع کررہے ہیں لیکن ان کی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کچلنے کیلئے پوری ریاستی طاقت استعمال کرنے والے اس بات کا جواب دیں کہ کراچی میں رینجرز کی ناک کے نیچے کالعدم عسکری تنظیمیں کس طرح آزادی کے ساتھ زکوٰۃ فطرہ جمع کر رہی ہیں اور اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں؟ ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر کچل کر اور کالعدم عسکری تنظیموں کو آزادی فراہم کرکے ضرب عضب کیوں ناکام بنائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button