Uncategorized

بہاولنگر میں عید پر دہشتگردی کا اندیشہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، یوسی افسران کی چھٹیاں منسوخ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  عیدالفطر کے مذہبی اجتماع پر دہشتگردوں کے حملہ کا اندیشہ، پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ اور عیدالفطر کے انتظامات کرنے کی بابت ڈی سی او ڈی پی او سمیت دیگر محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ اس ضمن میں جاری کئے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے آخری روزے کے وقت نماز مغرب کے بعد سے لے کر نمازعید کی ادائیگی تک دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی گاڑیوں اورتفریح گاہوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی نقطہ نظر سے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ مزید پنجاب حکومت نے ڈی سی او طارق بخاری، ڈی پی اور لیاقت علی ملک، ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صغیر گجر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امتیاز رانا، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرزا صدیق، ٹی ایم او راشد غزنوی سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس اور ٹی ایم اوز سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں کی عیدالفطر پر چھٹیوں کو منسوخ کرتے ہوئے سرکاری امور ادا کرنے کی ذمہ داریاں سونپی جاچکی ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button