Uncategorized

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رسان ادارہ ) لاہور: ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا جب کہ ماہرین فلکیات نے بلوچستان میں چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال 1437 ہجری کا چاند 4 جولائی کی دوپہر4 بجے پیدا ہوچکا ہے اور آج شام چاند کی عمر کراچی میں 27 گھنٹے 51 منٹ ہوجائے گی جبکہ پسنی میں اس کی عمر 28 گھنٹے 5 منٹ ہوگی لہذا آج چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد، جیوانی اور پسنی میں غروب آفتاب کے بعد چاند کو 44 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

چاند نظرآنے کے لئے چاند کی کم ازکم عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 40 منٹ ہوجائے گی البتہ شوال کا چاند لاہور میں نظر آنے کے امکانات معدوم ہیں ۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 39 منٹ ہوگا جسے کم از کم 40 منٹ ہونا چاہئے جبکہ لاہور میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 40 منٹ ہوگی اور لاہور میں چاند 6.37 ڈگری پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر 6 جولائی کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button