ڈیرہ اسماعیل خان: عید الفطر کے روز بھی شیعہ نسل کشی جاری، وکیل شاہد شیرازی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عید سعید ِ فطر کے موقع پر بھی کالعدم وہابی دہشتگردوں نے ڈیر اسماعیل خان کی سرزمین کو ایک اور فرزند امام حسین علیہ سلام کے خون سے رنگین کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے ڈیر ہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عید کی خوشیوں میں مصروف مومنین کو ایک بار پھر سوگوار کردیا جب انہیں خبر ملی کے فائرنگ سے وکیل شاہد شیرازی شہید کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کل عید الفطر کے پہلے روز گھات لگائے دہشتگردوں نے وکیل شاہد شیرازی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے، انکی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، شہید شاہد شیرزای کی شہادت کے بعد علاقہ سوگ وار ہے جبکہ آج شہر میں احتجاجاً شٹر ڈاون ہڑتال بھی کی جائے گی۔
شاہد شیرازی ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی شوری کے اہم رکن ہونے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے رکن ذیلی نظارے بھی تھے ، شہید کی نماز جنازہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شدیدمذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہونے کی ہدایت جاری کی ہیں، جبکہ شہید کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ کوٹلی امام حسین علیہ سلام میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تین وکلاٗ کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ کئی مومنین بھی ان دہشتگردوں کی بربریت کاشکار ہوگئے ہیں، دہشتگردوں کو مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی سرپرستی حاصل ہے ، جبکہ تحریک انصاف کی حکومت یقین دہانی کے باوجود شیعہ نسل کشی روکنے میں ناکام رہی ہے،دوسری جانب ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ۵۰ روز سے زائد دن سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کیا جاسکے اسکے باوجود نااہل اور ظالم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، لہذا اب اس بھوک ہڑتالی تحریک کو ملک گیر احتجاجی تحریک میں تبدیل کرنے کا وقت آچکا ہے تاکہ ایک بار پھر بلوچستان کے رئیسانی کی حکومت کی طرح وفاقی حکومت کا تحت بھی ہلایا جاسکے۔