Uncategorized

دہشتگردوں کے مقدر میں تباہی کے سوا کچھ نہیں، معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے مدینہ منور اور سعودی عرب کے 2 شہروں میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے استعماری قوتوں کی اسلام دشمنی کا مکروہ ترین فعل قرار دیا ہے۔

زرائع کے مطابق جمعیت سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ہر مسلمان دھماکوں پر رنجیدہ ہے،تکفیری دہشتگردوں نے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دی ہے، انہیں اپنا انجام نظر آگیا ہے اور ان کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو بھی اپنے انجام کو پہنچنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کو مسلمانوں میں تفرقے اور نفاق کیلئے پیدا کیا گیا، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کہیں اگر بدامنی ہے تو وہ مسلم ممالک ہی ہیں اور افسوسناک بات ہے کہ امت مسلمہ میں شیعہ سنی کی تقسیم اب سیاسی رنگ اختیار کرتی جا رہی ہے، جو کہ بہت خطرناک ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ جے یو پی اس سانحہ پر خاموش نہیں رہے گی،اور عید کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کا ذمہ دار وہی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ ہے، جو انبیا علیہم السلام، اہلبیت عظام اور صحابہ کرام کے مزارات کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن اس گروہ کی اب آخری سانسیں ہے، داعش ہو یا کوئی اور تکفیری دہشتگرد گروہ، تباہی کے سوا ان کا کوئی مقدر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button