Uncategorized

سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت افغانستان پر اب بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے دشمنوں کو پناہ دینے والے ہمارے کبھی دوست نہیں ہوسکتے، مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

زرائع کے مطابق عادل ہاؤس کراچی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی نے ثابت کردیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، امریکا سمیت افغانستان پر اب بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے دشمنوں کو پناہ دینے والے ہمارے کبھی دوست نہیں ہوسکتے، مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کے دشمن پاکستان میں موجود اپنے مفادات پر کام کررہے ہیں، ناکام حکمرانی ان دشمنوں کی کامیابی میں مددگار ہے۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود حکمران غیر ملکی امداد کے پیچھے ملک کی عزتوں کا سودا کررہے ہیں، ہمارے حکمران اس صدی کے سب سے کرپٹ ترین لوگوں میں شمار کیئے جائیں گے جنھوں نے خود بھی لوٹ مار کی اور اپنے چمچوں کو بھی کھلی چھٹی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بھارت کے ساتھ دوستیاں کسی بھی طرح سے پوشیدہ نہیں ہیں، غریب عوام اس بار بھی عید کی خوشیوں سے محروم ہے۔

حکمران اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں، غریب عوام کو بے یار و مددگار کرکے شریف خاندان لند ن میں عید منائیں گے، تحریک انصاف اس ملک کی جاندار پارٹی ہے ہر گلی میں تحریک انصاف کے درجنوں جیالے عمران خان کے ایک اشارے کے منتظر ہیں جو ان حکمرانوں کے سارے ٹھاٹ باٹ ختم کرکے اقتدار کو عوام کے حوالے کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button