مدینہ منورہ، عراق، ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں ہونیوالے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عون نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن مولانا محمد عون نقوی نے مدینہ منورہ، عراق شام، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونیوالے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکروہ فعل تعلیمات اسلامی کے منافی ہے۔
زرائع کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون محمد نقوی کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس طرح کی حرکات کررہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں ایسے عناصر سے برات کا اعلان کرنا ہوگا جو دین کا نام استعمال کرکے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں اور جہاد کے نام پر انسانیت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سعودی نمک خوار عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوںداعش، القاعدہ، طالبان اور لشکر جھنگوی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور شہید ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ متحد ہوکر ان خارجی ٹولوں کا مقابلہ کریں۔