عالمی تکفیری دہشتگردوں کے سرپرست اب مکافات عمل کا شکار ہیں، علامہ حسن ہمدانی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کا کہنا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف گزشتہ 55 دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، ان کا یہ اقدام ملک و قوم کے دشمنوں کیخلاف عملی احتجاج ہے۔
زرائع کے مطابق لاہور میں کارکنان کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کیلیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے 5 کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ علامہ حسن ہمدانی نے بغداد اور قطیف میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمران اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور تکفیری دہشتگردوں کی معاونت بند کریں ۔
علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے اسی آل سعود کے پالے تکفیری دہشتگرد ملوث ہیں اور آج انہی خائن حکمرانوں کی نااہلی سے حرم پاک کی تقدس کی حفاظت بھی ان سے ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کے سرپرست اب مکافات عمل کا شکار ہیں، خدا امت مسلمہ کو ان خائن حکمرانوں کے شر سے محفوظ رکھے۔