Uncategorized

سعودی عرب میں دھماکے اسلام اور ایمان پر حملہ ہیں، علامہ ریاض نجفی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےمدینہ منورہ، قطیف کی مسجد العمران اور جدہ میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسلام اور ایمان پر حملہ قرار دیا ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں آئمہ جمعہ و جماعت کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہیں جہاں بدامنی تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے باعث سعودی عرب عالم اسلام کی عقیدت و محبت اور ایمان کا مرکز ہے، وہاں دھماکے ہونا قابل مذمت اور چشم کشا ہے کہ دشمن ہماری عقیدت کے مرکز مسجد نبوی تک جا پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے پیغام دے دیا ہے کہ ان کیلئے مقدسہ مقامات بھی کچھ اہمیت نہیں رکھتے، ان کا مذہب اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں، روضہ رسول ﷺکو نشانہ بنانے کی ناپاک جسارت کرنے اور کرانیوالے دنیا و آخرت میں عذاب الٰہی کا شکار ہوں گے۔

علامہ ریاض حسین نجفی نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کو متحد ہوکر قوم کو دہشتگردی کیخلاف تیار کرنا چاہیے، یہ محض دعوے نہیں، عملی طور پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے علما پر زور دیا کہ قوم کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے، متحد کیا جائے، محراب و منبر سے کسی مسلک و مکتب کیخلاف بھڑکانا جہالت ہے، اتحاد و وحدت کی تبلیغ کیساتھ لوگوں کو قرآن و حدیث اور تعلیمات آئمہ کی طر ف متوجہ کیا جائے تاکہ جہالت کے اندھیرے چھٹ جائیں اور علم کی روشنی معاشر ے میں چار سو پھیل جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button