Uncategorized

کراچی: ایم ڈبلیوایم کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈوکیٹ شاہد شیرازی کی مظلومانہ شہادت کیخلاف احتجاج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل جاری شیعہ پروفیشنلز کا قتلِ عام بلخصوص ایڈوکیٹ شاہد عباس شیرازی کی مظلومانہ شہادت کیخلاف محفل شاہ خراشان تا نمائش چورنگی احتجاجی ریلی کا نکالی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور خیبرپختونخواہ حکومت کی شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کیا جبکہ احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف حکومت کی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنک پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر مختلف شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ایڈوکیٹ شاہد شیرازی مظلومانہ شہادت و انصاف حکومتی نااہلی کیخلاف بعداز نماز جمعہ ملک گیر کا اعلان کیا ہے

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 56 روز سے زائد دن سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کیا جاسکے اسکے باوجود نااہل اور ظالم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، لہذا اب اس بھوک ہڑتالی تحریک کو ملک گیر احتجاجی تحریک میں تبدیل کرنے کا وقت آچکا ہے تاکہ ایک بار پھر بلوچستان کے رئیسانی کی حکومت کی طرح وفاقی حکومت کا تحت بھی ہلایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button