پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، معروف وکیل شاہد شیرازی کی المناک شھادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عید کے پہلے دن ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں معروف وکیل شاہد شیرازی کی المناک شھادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور پولیس کی اسنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی۔

زرائع کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز وینسم کالج کے نزدیک ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف قانون دان شاہد شیرازی کی شھادت کے بعد شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ شہر میں داخلی راستوں اور ناکوں پہ چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پہ کوٹلی امام کے قریب شھید وکیل شاہد شیرازی کا جسدِ خاکی سڑک پہ رکھ کر ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ملتان روڈ بلاک کر رکھی تھی ،رنگپور کے قریب مظاہرین نے چشمہ روڈ بلاک کر شہر کو مفلوج کر دیاتھا ۔

واضح رہے کہ رمضان کے آخری عشرہ کے دوران تکفیری دہشتگردوں نے ڈی اسی پی نور محمد اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں معرف قانون دان شاہد شیرازی بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکامی پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ کے افسران کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button