پاکستانی شیعہ خبریں
عمران خان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں شاہد شیرازی کے قتل کی مذمت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وکیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبائی واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتاری کرے اور کیفر کردار تک پہنچائے۔
زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔انھوں نے کہا کہ شاہد شیرازی کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دشمن مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا کر انارکی پھیلانا چاہتا ہے، صوبائی حکومت واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرے اور کیفرکردار تک پہنچائے۔