Uncategorized

وفاق المدارس الشیعہ نے ڈی آئی خان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے شیعہ وکیل شاہد عباس ایڈووکیٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق عید کے تیسرے روز علما سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ ایک ہی رات 2 وکلا اور 2 سینیئر اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعد مکتب اہلبیت سے تعلق رکھنے والے ایک اور وکیل کی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ریاست کیلئے چیلنج ہے کہ درجنوں ایجنسیوں کی موجودگی میں پہلے قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی ابھی تک شاہد عباس شیرازی کے قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگایا جا سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنیوالوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں امن قائم کرنا اور ٹارگٹ کلنگ روکنا چیلنج ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

علامہ نیاز نقوی نے کہاکہ ملت جعفریہ 1986ء سے لاشیں اٹھا رہی ہے اور یہ ایسا سلسلہ ہے، جس میں کچھ رپورٹس کے مطابق ریاستی ادارے بھی ملوث رہے ہیں اور ان کے پروردہ کرائے کے قاتل تکفیری دہشتگرد بھی شامل ہیں، اب سلسلہ رکنا چاہیے اور خود اداروں کو سوچنا چاہیے کہ بدامنی سے انہیں کیا ملا ہے کہ شخضی آمریتوں کے دوران افغان جہاد کے نام پر فساد اور قتل و غارت میں پاکستان کی ریاست کیلئے مشکلات بڑھی ہیں کم نہیں ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button