Uncategorized
انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کے ساتھ ہیں، زاہد محمود قاسمی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان علما کونسل کے رہنما اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا، ہم ہر قسم کی قربانی دے کر اس ملک کا تحفظ کریں گے۔ فیصل آباد میں خطاب کے دوران پاکستان علما کونسل کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے اس بابرکت دن میں ہم اﷲ کے حضور عہد کرتے ہیں کہ اس ملک سے انتہاپسندی ،دہشتگردی اور فرقہ ورایت کے خاتمے کے لئے اور ضرب عضب آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں تکمیل قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ﷲ کی نعمت ہے، جس کاہمیں شکر ادا کرنا چاہئے۔